حضرت ام البنین کی وفات کے موقع پر روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کا ماتمی جلوس۔

13 جمادی الثانی 1437 هـ بمطابق 23 مارچ2016 ء کو بعد از ظہر روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کی ماتمی انجمن کی طرف سے سیدہ طاہرہ حضرت ام البنین (سلام اللہ علیھا) کی وفات کے موقع پر ان کی یاد کو زندہ و تازہ رکھنے کے لیے ایک ماتمی جلوس نکالا تاکہ اس دور حاضر میں جناب ام البنین(ع) کی عظمت و امتیاز ظاہر ہو سکے جس کی شھادت و گواہی تاریخ دیتی ہے۔ کیونکہ یہ وہ بی بی ہیں جو ہمارے امام حضرت علی بن ابی طالب علیھما السلام کی زوجہ اور ان چار شیر جوانوں کی ماں بنی جنہوں نے امام حسین علیہ السلام پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

جناب ام البنین سلام اللہ علیھا کی عظمت و مقام، اہل بیت(ع) اور ان کے محبین و تابعین کے نزدیک بہت زیادہ ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے ایک تعزیتی پروگرام کو تشکیل دیا گیا ہے جو تعزیتی فعالیت، دینی دروس اور مجالس عزاء خصوصاً مناسبات کو زندہ رکھنے پر مشتمل ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) مواکب عزاء خواہ مواکب شہر کربلا یا کربلا کے علاوہ دوسرے شہر سے ہوں ان کا استقبال کرنے کے لیے بھی تیار ہیں جو کہ حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کو پرسہ دینے کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: