مسلسل چھٹے سال شعبہ معارفِ اسلامی و انسانی کی جانب سے (أشبال الطف) موکب کی سرگرمیوں کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ معارفِ اسلامی و انسانی نے محرم الحرام کی آمد کے پر مسلسل چھٹے سال (أشبال الطف) موکب کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

یہ موکب مسلسل دس روز تک روضہ مبارک حضرت امام حسین اور حضرت ابوالفضل العباس ( علیہم السلام) پر آنے والے زائرین کو خدمات پیش کرتا ہے، جبکہ اس کا خصوصی ہدف 7 سے 12 سال عمر کے بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت ہے۔

شعبہ معارف میں پبلک ایکٹیویٹیز اور جنرل کوآرڈینیشن یونٹ کے سربراہ، جناب علاء حمد مطر نے بتایا کہ موکبِ اشبال الطف کا مقصد بچوں کی حسینی اصولوں اور اقدار پر تربیت کرنا اور امام حسین (علیہ السلام )اور ان کے اہل بیتِ اطہار (علیہم السلام) کی سیرت کے ساتھ ان کے تعلق کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موکب کے روزمرہ کے شیڈول میں باجماعت نمازِ مغربین کی ادائیگی، بچوں کی عمر کے مطابق دینی و تربیتی مفاہیم پر مشتمل عقائدی لیکچر، مجلسِ عزا کا انعقاد، اور شرکاء کی مذہبی معلومات اور حسینی ثقافت کو راسخ کرنے کے لیے علمی و فکری مقابلے شامل ہیں۔

جناب مطر نے واضح کیا کہ شعبے نے اس موکب کے لیے دس دنوں پر محیط ایک جامع اور مربوط پروگرام تیار کیا ہے، جس میں ایسے تربیتی اور فکری پہلو شامل ہیں جن کا مقصد ایک ایسی باشعور نسل تیار کرنا ہے جو تحریکِ کربلا کے اصولوں سے وابستہ ہو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: