زائرین کے جمع غفیر نے محرم الحرام کی پہلی شبِ جمعہ روضاتِ کربلا میں حاضری دی

عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے جمع غفیر نے محرم الحرام 1448 ہجری کی پہلی شبِ جمعہ کے احیاء اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی۔

محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ کربلا مقدسہ دسیوں لاکھ زائرین کا استقبال کر رہا ہے کہ جو اہل بیت(ع) سے اعلانِ ولاء اور ان کے مصائب پر اظہارِ حزن کے لیے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لئے آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زائرین کی کثیر تعداد کی آمد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے تمام شعبوں کو وقف کر رکھا ہے، جس کے تحت:

امن و امان اور طبی سہولیات کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔

زائرین کی سہولت کے لیے مختلف خدماتی شعبوں کو متحرک کیا گیا۔

حرمِ مطہر میں زائرین کی آمد و رفت کو سہل اور منظم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے، تاکہ زائرین باآسانی مراسمِ زیارت ادا کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: