روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے دفترمتولی شرعی برائے خواتین سے وابستہ وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے محرم الحرام کی آمد کی مناسبت سے ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ سیدہ منار الجبوری نے بتایا کہ محفل کا آغاز تلاوت ِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کے بعد انسٹی ٹیوٹ کی معلمہ سیدہ زینب النجار نے "میں امام حسین(علیہ السلام) کا ساتھ کیسے دوں؟" کے عنوان سے ایک اصلاحی و تربیتی خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں اخلاصِ نیت، اعمالِ صالح کی اہمیت اور حضرت امام حسین (علیہ السلام) کی سیرتِ طیبہ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے مزید کہا کہ محفل کا اختتام مصائبِ کربلا کا ذکر کرتے ہوئے نوحہ اور مرثیہ خوانی پر ہوا۔
انسٹی ٹیوٹ اپنی قرآنی، علمی اور تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے ہوئے ہے، جن کا مقصد قرآنی ثقافت کو فروغ دینا، دینی شعور کو مستحکم کرنا اور اہلِ بیت (علیہم السلام) کی سیرت، تعلیمات اور اعلیٰ انسانی اقدار سے معاشرے کو روشناس کرانا ہے۔





