روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے فرسٹ سدرن گرین بیلٹ ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے اپنے ایک سبزہ زار میں مختلف اقسام اور رنگوں کے گرمائی پھولوں کے 1500 سے زائد پودےلگانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
شعبے کے یونٹ برائے آرائش و شجرکاری کے سربراہ جناب میثم عدنان عبد نے بتایا کہ ہمارے عملے نے مختلف اقسام اور رنگوں کے گرمائی پھولوں کے 1500 سے زائد پودے لگانے کا کام شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پھول امام حسن مجتبیٰ (علیہ السلام) کے نام سے منسوب نوجوانوں کے لیے مختص تفریحی پارک کے باغات میں لگائے گئے ہیں، جو 12 دونم رقبے پر محیط ہے۔ اس پارک میں کھیلوں کے میدان، سرسبز باغات اور بیٹھنے کی جگہوں سمیت مختلف تفریحی سہولیات موجود ہیں۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان پھولوں کو لگانے کا مقصد یہاں آنے والے وزیٹرز اور مہمانوں کے لیے ایک خوشگوار، پُرسکون اور پرکشش ماحول فراہم کرنا ہے۔





