شعبہ بین الحرمین شریفین نے مرکزی صحن میں سرخ فرشِِ عزاء (قالین) بچھانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے شعبہ بین الحرمین شریفین نے مرکزی صحن میں 10,000 مربع میٹر کے رقبے پر سرخ فرشِِ عزاء (قالین) بچھانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

شعبے کے رکن جناب محمد دوحان نے بتایا کہ ہمارے عملے نے مرکزی صحن میں سرخ فرشِ عزاء بچھانے سے قبل ابتدائی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات زیارتِ عاشوراء کے لیے وضع کردہ خصوصی خدماتی منصوبے کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ماتمی جلوسوں اور زائرین کی بڑی تعداد کے لیے مناسب اور وسیع جگہ فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی نقل و حرکت بآسانی اور منظم انداز میں جاری رہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تیاریوں میں 10,000 مربع میٹر رقبے پر سرخ قالین اورپلاسٹک شیٹ بچھانا شامل ہے، جو زائرین کے استقبال اور مجالسِ عزا کے انعقاد کے لیے ابتدائی انتظامات کے طور پر انجام دی جا رہی ہیں۔

یہ تمام اقدامات روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے یومِ عاشوراء کے احیاء اور مراسمِ عزاداری کے لیے جاری جامع خدماتی تیاریوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد آنے والے زائرینِ کرام کو بہتر، منظم اور موزوں سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ان مراسم میں عراق کے اندر اور بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں زائرین کی شرکت کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: