نئی ضریح میں چاندی کے جانبی ستونوں اور تاج نما حصوں کا اضافہ.....

حضرت عباس علیہ السلام کی نئی ضریح کے چاندی سے بنے اجزاء کو لکڑی کے ہیکل پہ نصب کیا جا رہا ہےاور اس میں نیا اضافہ ضریح کے جوانب یعنی ضریح کی دیواروں میں چاندی کے ستونوں اور ان پر تاج نما حصے ہیں کہ جن کی تنصیب کا کام حال ہی میں مکمل ہوا ہے۔

لکڑی کے ہیکل پہ نصب کیے گئے ان ستونوں میں سے ہر ایک کا وزن 19 کلو گرام ہے جبکہ اس کی موٹائی 15 ملی میٹر ہے۔

چاندی کے بنے یہ ستون لکڑی کے ہیکل پہ ایک غلاف کی صورت نصب کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ ضریح کا یہ حصہ بھی چاندی کے باقی حصوں کی طرح 999 کیرٹ چاندی سے بنایا گیا ہے اور اس میں دو فیصد 24 کیرٹ خالص سونا بھی ملایا گیا ہے۔‏
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: