الکفیل میوزیم میں سانحہ کربلا کے واقعات کی  یاد دلاتے نوادرات

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے "الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات و مخطوطات" میں سانحہ کربلا کے واقعات کی المناک یاد تازہ کرنے والے منفرد نوادرات موجود ہیں کہ جن کی زيارت کا ان دنوں خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

ان تاریخی تبرکات میں چمڑے اور دھات سے بنے ہوئے متعدد مشکیزے شامل ہیں، جو علمدارِ کربلا حضرت ابو الفضل العباس (علیہ السلام) کے مشکیزے کی شبیہ ہیں اور انھیں مختلف أدوار میں مختلف افراد نے روضہ مبارک کو ہدیہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہاں دھات سے بنے ہوئے پنجہ مبارک کا ایک مجموعہ بھی موجود ہے، جو حضرت عباس (علیہ السام) کے قلم ہونے والے بازوؤں کی علامتی عکاسی کرتا ہے۔

میوزیم کے ان نوادرات میں وہ دھاتی پیالے بھی شامل ہیں جو ماضی میں زائرینِ کرام اور روضہ مبارک پر حاضری دینے والوں کو پانی پلانے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔

یہ وہ اشیاء ہیں جو ان انسانی اقدار اور گہرے معانی سے جڑی ہوئی ہیں جو عاشور کے دن امام حسین (عنیہ السلام)، ان کے اہلِ بیت (علیہم السلام) اور اصحابِ باوفا کی پیاس اور پیاسے بچوں کی یاد دلاتی ہیں۔ الکفیل میوزیم ان نوادرات کو یادِ عاشوراء کے ایک حصے کے طور پر زیارت کے لیے پیش کرنے کا خصوصی اہتمام کرتا ہے، تاکہ زائرین کو ان اشیاء کی تاریخی و علامتی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے اور حسینی ورثے اور واقعۂ کربلا کی عظیم اقدار کے ساتھ ان کے فکری و روحانی تعلق کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: