حضرت امام علی(ع)، امام حسین(ع)، امام موسی کاظم(ع)، امام محمد تقی(ع) اور حضرت عباس(ع) کے گنبدوں  پر لہرانے والے عَلَمْ اسلام آباد میں.....

مقدس حرموں کے علم اسلام آباد کی فضا میں بلند ہیں
بروز بدھ 20 جمادي الثاني 1437 هـ بمطابق 30 مارچ 2016 ء،کو روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کی طرف سے پاکستان کے شہر اسلام آباد میں منعقد ہونے والے تیسرا سالانہ ہفتہ ثقافت "(نسیم کربلا)" کی افتتاحی تقریبات کے ضمن میں روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبدوں پر لہرانے والے عَلموں کی پرچم کشائی کی تقریب الکوثر یونیورسٹی میں منعقد ہوئی اورعراق میں موجود مقدس حرموں کے عَلَمْ اسلام آباد کی فضا میں بلند ہونے لگے اور حرموں کی خوشبو سے ہوا معطر ہو گئی اور اس تقریب میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) کی طرف سے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی یہ ہفتہ ثقافت جامعہ کوثر کے تعاون سے منعقد ہوا ہے اور اس میں دیوان وقف شیعی کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک حضرت امام علی(ع)، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) بھی شریک ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: