شعبہ خدماتی امور کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے اطراف میں صفائی اور دھلائی کی خصوصی مہم

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ خدماتی امور کے عملے نےحرم مطہر کے اطراف وسیع پیمانے پر دھلائی اور صفائی مہم کا آغاز کیا۔

اس مہم کے تحت روضہ مبارک کے اطراف واقع سڑکوں، فٹ پاتھوں اور گزرگاہوں کو دھو کر مکمل طور پر صاف کیا گیا، تاکہ ان مقامات کو زائرین کے استقبال کے لیے بہترین انداز میں تیار کیا جا سکے۔

یہ مہم شعبہ خدماتی امور کی مسلسل خدماتی سرگرمیوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا، روضہ مبارک کے گردونواح میں صفائی و ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنا اور ایک منظم، پاکیزہ اور پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: