شہید سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کے مراسمِ تشییع کی تیاریاں: شعبہ خدماتی امور کی جانب سے مواکب کو 10 ہزار سے زیادہ پانی کے کاٹن کی فراہمی

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ خدماتی امور نے شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کے مراسمِ تشییع جنازہ کی تیاریوں کے سلسلے میں، عزائی و خدماتی مواکب کو 10 ہزار سے زیادہ پانی کے باکسز فراہم کیے ہیں کہ جن میں پیک شدہ پانی کے لاکھوں کلاسز ہیں۔

شعبے کے معاون سربراہ سید عباس علی ابو العوب نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ: شعبے نے جہاں خدماتی مواکب کو 10 ہزار کارٹن پانی مہیا کیا ہے، وہیں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی طرف آنے والے 'بابِ قبلہ روڈ' پر خصوصی مراکز بھی قائم کیے ہیں، کہ جہاں مواکب اور زائرین میں پانی اور برف کے بلاکس تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ: شعبے سے وابستہ 'الفرات' اور 'العلقمی' آئس پلانٹس چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں، جو مواکبِ عزاء کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ تقریباً 2500 برف کے بلاکس اور آئس کیوبز کے ہزاروں بیگز تیار کر کے فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ تمام تر کاوشیں شعبہ خدماتی امور کے اس منظم تنظیمی اور خدماتی پلان کا حصہ ہیں، جو کربلا مقدسہ میں شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کے مراسمِ تشییع جنازہ کے پروقار اور منظم انعقاد کے لیے وضع کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: