تل احمد پہ عباس عسکری یونٹ کا قبضہ اور دسیوں داعشی مجرموں کی ہلاکت.....

عباس عسکری یونٹ کے کمانڈوز نے ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے قریۃ البشیر کے قریب واقع تل احمد پہ قبضہ کر لیا ہے اور اس علاقے میں موجود داعش کے آخری امدادی راستے اور رسد کو کاٹ دیا ہے۔

بروز منگل 26جمادی الثانی بمطابق 5 اپریل 2016 ء کو کیے جانے والے اس آپریشن میں عباس عسکری یونٹ کو کسی بھی قسم کا جانی یا جسمانی نقصان نہیں پہنچا جب کہ داعش کے دسیوں دہشت گرد اس آپریشن میں ہلاک ہوئے ہیں اور متعدد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے ٹیلیفون کے ذریعے عباس عسکری یونٹ کے سربراہ میثم زیدی کو اس کامیابی پہ مبارکباد پیش کی ہے اور حکومت سے اس پورے علاقے کو جلد سے جلد داعش سے خالی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: