عسکری رضا کاروں اور شھداء کے بچوں کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے بلا معاوضہ تعلیمی کورسز.....

عراق اور اس کے مقدسات کی حفاظت کے لیے داعش اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بر سر پیکار عسکری رضاکاروں اور شھداء کے بچوں کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اکیڈمیاں کھولنے کا منصوبہ شروع کیا ہے کہ جس کے تحت حلہ اور قاسم میں اکیڈمیوں کا افتتاح کر دیا گیا ہے اور عسکری رضاکارون اور شھداء کے بچوں کو بلا معاوضہ پڑھانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں ان اکیڈمیوں میں مڈل سکول کے بچوں کو امتحانات کی تیاری کروائی جا رہی ہے اور ان کی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مختلف کورسز کروائے جا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: