دیوان وقف شیعی کے صدر کی حضرت عباس(ع) کی نئی ضریح کی زیارت کے لیے آمد.....

آج دیوان وقف شیعی کے صدر علامہ سید علاء الدین موسوی نے حضرت عباس علیہ السلام کی ضریح کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور نئی ضریح کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وہاں موجود عملے نے ضریح کی تنصیب کے مراحل کے حوالے سے علامہ سید علاء موسوی کو بریفنگ دی اور مختلف فنی امور سے آگاہ کیا۔

علامہ موسوی نے نئی ضریح کی تیاری اور تنصیب کے کاموں کو سراہا اور ضریح کی عراق میں تیاری کو بہت بڑی کامیابی قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: