بصرہ یونیورسٹی سے حال ہی میں فارغ التحصیل ہونے والے طلاب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ضیافت میں.....

بصرہ یونیورسٹی کے بعض ڈیپارٹمنس سے حال ہی میں فارغ التحصیل ہونے والے طلاب نے آج حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا زیارت کے بعد پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت روضہ مبارک کے امام حسن(ع) ہال میں ان طلاب کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں طلاب کو اس مرحلہ میں کامیابی پہ مبارک باد دی گئی۔

تقریب کا آغاز شھداء کے ایصال ثواب کے لیے تلاوت قرآن مجید اور فاتحہ خوانی سے ہوا اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ کی نمائندگی میں علامہ سید محمد موسوی نے خطاب کیا اور طلاب کو مبارک باد پیش کی۔علامہ موسوی نے طلاب کو تعلیمی میدان میں زیادہ سے زیادہ محنت کرنے اور ملک و قوم کی خدمت کرنے کی نصیحت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: