امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی عزاداری میں شرکت کے لیے (12 ملیون) ایک کروڑ بیس لاکھ عزاداروں کی کاظمیہ آمد.....

حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شھادت پہ عزاداری کے قیام اور اس المناک سانحہ کا اہل بیت اطہار(علیھم السلام) کو پُرسہ پیش کرنے کے لیے عراق اور دنیا کے مختلف ملکوں سے تقریبا(12 ملیون) ایک کروڑ بیس لاکھ عزاداروں نے کاظمیہ میں مراسیم عزا میں شرکت کی ۔اس بات کا اعلان روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کی طرف سے زیارت کی مراسم کے اختتام پہ ایک کانفرنس میں کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 200 سے زیادہ میڈیا نمائندوں اور46 ٹی وی چینلوں نے مراسیم زیارت کو براہ راست کوریج دی۔

روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر دباغ نے مراسیم زیارت کی ادائیگی اور زائرین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے سلسلہ میں روضہ مبارک کے تمام معاونین اور حسینی انجمنوں اور مواکب عزاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: