مثنیٰ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے طلاب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے انعامات کی تقسیم.....

بروز ہفتہ(29رجب 1437هـ) بمطابق(7مئی 2016ء) کوروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے امام حسن (ع) ہال میں مثنیٰ یونیورسٹی کے علوم القرآن ڈیپارٹمنٹ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں مذکورہ ڈیپارٹمنٹ کے طلاب اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس تقریب سے روضہ مبارک کی طرف سے سید محمد موسوی اور مثنیٰ یونیورسٹی میں علوم القرآن ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر لیث جاسم نے خطاب کیا اور طلاب کو معاشرے کی خدمت اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

تقریب کے اختتام پہ اس سال مذکورہ ڈیپارٹمنٹ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلاب میں تحائف اور انعامات تقسیم کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: