امام زمانہ(عج) 1182 ویں سالگرہ کے موقع پہ کربلا میں جشن چراغاں.....

بروز ہفتہ13شعبان المعظم 1437 ھ بمطابق 21 مئی 2016 ء کو رات کے وقت حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کی طرف سے حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی1182 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کربلا میں مقام امام زمانہ علیہ السلام کے پاس سولہواں سالانہ جشن چراغاں منعقد ہوا کہ جس میں مومنین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس جشن امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی حیات مبارک کے سالوں برابر یعنی 1182 شمعیں روشن کی گئیں اور ان شمعوں کی مدد سے یہ عبارت لکھی گئی:

(المهديّ وارث الأنبياء).

جشن چراغاں کا آغاز قاری سید حسنین حلو نے تلاوت قرآن مجید سے کیا جس کے بعد دونوں مقدس روضوں کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ علی اسدی نے خطاب کیا اور مومنین کو امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی سالگرہ کی پُر مسرت مناسبت پہ مبارک باد پیش کی۔ اور غیبت کے اس زمانہ میں مومنین پہ فرض ان امور کے بارے میں گفتگو کی کہ جن کا تعلق امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے انتظار اور ظہور کے حوالے سے ہے۔
اس محفل میں متعدد شعراء کرام نے امام زمانہ علیہ السلام کے حضور اپنا منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا کہ جن میں سر فہرست لبنان سے تعلق رکھنے والے شاعر اہل بیت علی عسیلی العاملی، عمان سے آئے ہوئے شاعر عقیل اللواتی اور عراق سے تعلق رکھنے والے أبي محمد المياحي ، فراس الأسدي، كرار الكربلائي ،غسان القريشي ،جاسم حربي، أحمد الموسوي اور البرعم يوسف المالكي ہیں۔

شعراء کے کلام کے بعد شمعوں کو روشن کیا گیا اس موقع پہ علی اکبر برگیڈ کے شہید طہ احمد ھنون کے نام سے پہلی شمع کو منسوب کیا گیا کہ جسے شہید کے والد نے اپنے ہاتھوں سے روشن کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: