اب آپ (http://holyfatwa.com/) کے ذریعے محاذ جنگ کی ہر خبر جان سکیں گے(سید حیدر مامیثہ)

عراق میں حشد شعبی اور سیکورٹی فورسز ہر محاذ پہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو ناکوں چنے چبوا رہے ہیں ہر جگہ داعش کو عراقی عسکری رضا کاروں کے ہاتھوں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عسکری رضاکاروں اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری، قربانی اور فتوحات کو دنیا تک پہنچانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انٹر نیٹ کے شعبے نے(الدفاع المقدّس) کے نام سے عربی زبان میں ایک ویب سائٹ تیار کی ہے کہ جس کے ذریعے سے اب آپ محاذ جنگ کی ہر تازہ صورت حال اور جدید ترین خبر جان سکتے ہیں۔ اس بات کا اعلان دفاع مقدّس ثقافتی سیمینار کی افتتاحی تقریب کے دوران شعبہ انٹر نیٹ کے انچارج سید حیدرطالب عبد الامیر مامیثہ نے کیا۔

اس ویب سائٹ کو دیکھنے کے لیے آپ اس لنک کا استعمال کر سکتے ہیں:

(http://holyfatwa.com/)

یاد رہے نجف اشرف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(مد ظلہ العالی) نے دو سال قبل داعش کے خلاف جہاد کفائی کا فتویٰ دیا تھا جس کے بعد عراقی عوام نے داعش کے خلاف جنگ کا آغاز کیا اور ہر محاذ پہ داعش کو بھاری نقصان پہنچایا اور بہت سے علاقوں سے اسے مار بھگایا۔اس فتویٰ صدور کے دو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے دفاع مقدس ثقافتی سیمینار کا انعقاد کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: