حرم امام رضا(ع) کے زرعی فارم میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا وفد.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے مشہد میں قیام کے دوران حرم امام رضا علیہ السلام کے زرعی فارم کا بھی دورہ کیا اور زراعت کی ترقی کے لیے وہاں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی اور ثمر آور نت نئے طریقوں سے آگاہی حاصل کی۔

زرعی فارم کے دورے کے دوران وفد کو فارم کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور فارم کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے وہاں موجود دودھ کی فیکٹری اور ڈیری فارم کے مختلف حصوں کو بھی دیکھا اور کربلا میں اسی طرح کے ڈیری فارم اور دودھ کے کارخانے کے قیام کے حوالے سے ایک معاہدے پہ دستخط بھی کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: