داعش کے خلاف جنگ میں مصروف جوانوں کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے مادی و معنوی رسد جاری ہے.....

اس وقت سیکورٹی فورسز اور عسکری رضا کاروں کی بڑی تعداد مختلف محاذوں پہ داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ان جوانوں کی حوصلہ افزائی اور ضروری اشیاء کی فراہمی کے لیے حرم کے خدام ہر روز جوانوں کے لیے کھانے پینے اور دیگر اشیاء محاذ جنگ اور فرنٹ لائن تک پہنچا رہے ہیں۔

اسی سلسلہ میں آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ عادل وکیل نے ایک وفد کے ہمراہ الصقلاوية، عناز اورأبو غريب کے علاقوں کا دورہ کیا اور انہیں ضروری اشیاء پیش کیں اور ان کے کارناموں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: