امام جعفر صادق(ع) کی المناک شھادت پہ پرسہ پیش کرنے کے لیے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے خدام کا جلوس عزاء.....

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نےحضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی المناک شہادت کے حوالے سے اھل بیت اطہار علیھم السلام کو پُرسہ پیش کرنے اور ماتم و عزاداری کے احیاء کے لئےایک ماتمی جلوس نکالا کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں پہنچا کہ جہاں دونوں مقدس حرموں کے خدام نے مل کر اپنے مظلوم امام کے مصائب پر ماتم کیا اس ماتمی جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) کے صحن میں ایک مجلس عزاء پہ ہوا کہ جس میں خدام اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام کو امام جعفر صادق علیہ السلام کی المناک شھادت کا پرسہ پیش کیا۔

یہ بات واضح رہے کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام رسول خدا(ص) کے چھٹے جانشین تھے انہوں نے اپنے والدِ گرامی سے میراث امامت کو حاصل کیا۔امام جعفر صادق علیہ السلام کو عباسی خلیفہ منصور دوانقی نے زہر دے کر 25 شوال 148 ھ میں شہید کیا شھادت کے وقت آپ(ع) کی عمر 65 سال تھی آپ(ع) کو جنت البقیع میں اپنے والد اور دادا کی قبر اقدس کے ساتھ دفن کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: