قرآن انسٹی ٹیوٹ کی لندن میں قائم شاخ کی طرف سے (hull) میں قرآن شناسی کے کورس کا انعقاد.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کی لندن میں قائم شاخ کی طرف سے (hull) میں قرآنی تعلیمات اور تلاوت قرآن کے قواعد و ضوابط پر مشتمل ایک کورس کروایا گیا کہ جس میں بچوں نوجوانوں اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لندن میں قائم شاخ کے رکن سید حیدر موسوی کی سربراہی میں کروائے جانے والے اس قرآنی کورس کو کروانے کا مقصد مومنین اور خاص طور پر نئی نسل کو قرآنی تعلیمات کے زیور سے آراستہ کرنا اور انہیں قرآن مجید کی تلاوت کے صحیح قواعد و ضوابط سکھانا ہے۔

اس کورس کے اختتام پہ شرکاء میں اعزازی سندیں اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے اور قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے برطانیہ میں اس طرح کے کورسز اور قرآنی محافل کے مسلسل انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: