حرم امام رضا(ع) کے عَلَم کے استقبال میں محفل قرآنی......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹیوٹ نے حرم کے صحن میں ایک محفل قرآن کا انعقاد کیا کہ جس میں روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کا عَلَم لانے والے وفد نے بھی شرکت کی۔

محفل قرآن کی ابتداء قاری بہاءالدین جاسم نے عراقی طرز میں تلاوت قرآن مجید سے کی جس کے بعد روضہ مبارک امام رضا علیہ السلام کے مؤذن محمد رضا شفیعی نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا اور حاضرین سے داد تحسین حاصل کی۔

اس کے بعد ہاشم عباس نے اپنی خوبصورت آواز میں اہل بیت اطہار علیھم السلام کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

محفل کا اختتام مدرسة الشيخ الشحّات محمد أنور کے قراء کی تلاوت قرآن مجید پہ ہوا۔
یاد رہے یہ محفل قرآن ’’ أمير القرّاء الوطني‘‘ نامی قرآنی مقابلے کا ایک حصہ ہے کہ جو قرآن انسٹیٹیوٹ کی طرف سے ہر سال منعقد ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: