مذہبی شارٹ کورس کا اختتام اور اس میں 12 ہزار سے زیادہ بچوں کی شرکت......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے گرمیوں کی چھٹیوں میں سکول کے بچوں کو مذہبی معلومات پر مشتمل شارٹ کورس مکمل کروا دیا گیا ہے اور بروز بدھ (13ذي القعدة 1437هـ) بمطابق(17اگست 2016ء) کو شام کے وقت شارٹ کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی کہ جس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی (دام عزہ) اور بہت سی دیگر دینی، و ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اس سال شارٹ کورس میں شرکت کرنے والے طلاب کی بڑی تعداد بھی اس اختتامی تقریب میں شریک تھی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد قرآن انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل شیخ جواد نصراوی نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کو دینی تعلیم دینے کی اہمیت پہ روشنی ڈالی اور نئی نسل کو تعلیمات اہل بیت علیھم السلام سے روشناس کروانے کو وقت کی اشد ضرورت قرار دیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک کے فکر و ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے سید عدنان جلو خان موسوی نے خطاب کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے نئی نسل کی تعلیم و ترقی کے لیے جاری منصوبوں کا ذکر کیا اور مذہبی معلومات پر مشتمل شارٹ کورس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ اس سال روضہ مبارک کی طرف سے دینی معلومات پر مشتمل شارٹ کورس میں 12 ہزار سے زیادہ بچوں نے شرکت کی کہ جنہیں روضہ مبارک کے مختلف ہالوں اور متعدد امام بارگاہوں و مساجد میں قرآن و اہل بیت کی تعلیمات کے زیور سے آراستہ کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: