عباس عسکری یونٹ کا ایک ہاتھ حجاج کرام کی حفاظت اور دوسرا ہاتھ ان کی خدمت میں مصروف ہے.....

عباس عسکری یونٹ کے جوان عراق سے سعودی عرب جانے والے راستے کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لیے ہوئے ہیں اور سینکڑوں کلو میٹر پر مشتمل اس صحرا سے گزر کر حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے جانے والے حجاج کرام کو فول پروف سیکورٹی فراہم کیے ہوئے ہیں۔

عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے پورے راستے میں جگہ جگہ کیمپ لگائے ہوئے ہیں اور وہ وہاں پر حجاج کرام کو کھانا، اور مشروبات پیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق سے سعودی عرب تک جانے والی سڑک کا زیادہ تر حصہ غیر آباد اور صحرائی علاقے میں ہے جس کی وجہ سے اس راستہ کو حجاج کرام کے لیے غیر محفوظ تصور کیا جاتا تھا لیکن عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے اس راستہ کو نا صرف حجاج بلکہ ہر ایک کے لیے محفوظ بنا دیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: