حجاج کرام کے لیے پینے کا پانی ساقی اہل بیت(ع) کے در سے.....

حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے ہزاروں عراقی مومنین زمینی راستے سے سعودی عرب جارہے ہیں اور ہر روز حجاج کرام کے قافلے بسوں کے ذریعے (نخيب اور عرعر) کے راستے سے ہوتے ہوئے سعودی عرب کے باڈر پہ پہنچ رہے ہیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اپنے اخلاقی فریضہ کی ادائیگی کے لیے حجاج کرام کے پورے راستے میں جگہ جگہ پینے کے پانی اور برف کی سبیلیں لگا رکھی ہیں تاکہ سینکڑوں کلو میٹر کے اس صحرائی راستہ میں حجاج کرام کی ہر ممکن خدمت کی جا سکے۔

واضح رہے کہ حجاج کرام کے لیے مہیا کیا جانے والا پانی اور برف روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پانی کے فلٹر پلانٹ اور برف کے کارخانے سے لیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: