عباس عسکری یونٹ(فرقۃ العباس القتالیۃ) کے علاوہ کوئی بھی عسکری تنظیم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی نہیں کرتی(سیکرٹریٹ روضہ مبارک حضرت عباس)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹریٹ نے 18 ذی القعدہ 1437 ھ بمطابق 22اگست 2016ء کو ایک پریس ریلیز میں کہا ہے:

عراق اور اس میں موجود مقدس مقامات کے دفاع کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے عباس عسکری یونٹ(فرقۃ العباس القتالیۃ) کے علاوہ کوئی بھی شخص یا عسکری تنظیم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی نہیں کرتی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کچھ افراد نے خود کو عسکری حوالے سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا نمائندہ ظاہر کیا ہے جس کی وجہ سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ کو مذکورہ بالا بیان دینے کی ضرورت پیش آئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: