دہشت گردی سے متاثرہ شہر عین التمر کے وفد کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ صافی سے ملاقات

کربلا سے 120 کلو میٹر کے فاصلے پہ واقع شہر عین التمر کو چند دن پہلے 5 خود کش حملہ آوروں نے دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں 17 شہری شہید ہوئے اور 29 شہری شدید زخمی ہوئے۔ اس دہشت گردانہ حملے کے بعد عین التمر کی سماجی شخصیات اور قبائلی سرادروں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) سے ملاقات کی اور آئندہ اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں سے بچاؤ کے لیے کربلا کے مقدس حرموں سے مدد کی اپیل کی۔

اس ملاقات کے دوران حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری صاحبان بھی موجود تھے اس ملاقات میں امن و امان کے حوالے سے بہت سے امور پہ تبادلہ خیال کیا گیا اور وفد کے مطالبات کے بارے میں گفت و شنید کی گئی۔ علامہ صافی(دام عزہ) نے عین التمر کی حفاظت اور اسے مزید کسی دہشت گردانہ حملے سے بچاو کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اس مقصد کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو استعمال کرنے کا وعدہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: