(التَّوسُّل في اللُّغتين الإنجليزيّة والعربيّة) کے نام سے مرکز العمید برائے تحقیق و تعلیم کی طرف سے نئی اشاعت.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ذیلی ادارے مرکز العمید برائے تحقیق و تعلیم نے التَّوسُّل في اللُّغتين الإنجليزيّة والعربيّة کے نام سے ایک نئی کتاب شائع کی ہے۔

یہ کتاب خاتون سکالرزمنار كريم مهدي الطائي نے تحریر کی ہے کہ جس میں انگلش اور عربی زبان میں دعا کے طریقہ اور توسل کے اسلوب کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے اور دونوں زبانوں میں توسل کے طریقہ میں موازنہ کر کے دونوں زبانوں میں موجود اس سلسلہ میں مشابہت کو بیان کیا گیا ہے۔

اس کتاب میں شاہد کے طور پر انجیل کی آیات، احادیث نبوی اور قرآنی آیات کو پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مرکز العمید برائے تحقیق و تعلیم مختلف سائنسی اور ثقافتی موضوعات کے بارے میں تحقیقی مقالے اور کتابیں شائع کرتا رہتا ہے اور اس مرکز کے قیام کا مقصد سائنس، ٹیکنالوجی اور دیگر علوم میں تحقیق کرنا اور تحقیقی مواد کو شائع کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: