تصویری رپورٹ: امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں نماز عید کا روح پرور اجتماع.....

عراق میں آج بروز سوموار (10ذي الحجّة 1437هـ) بمطابق (12ستمبر 2016 ء) کو عید الاضحیٰ نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

عراق میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے ایک بہت بڑی تعداد نے کربلا کے مقدس روضوں کا رخ کیا کہ جہاں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک اور مابین الحرمین میں نماز عید کے متعدد اجتماعات دیکھنے میں آئے اس مقدس سر زمین پہ نماز عید ادا کرنے کے خواہش مند افراد کی کثرت اور مسلسل آمد کی وجہ سے مقدس روضوں میں متعدد بار نمازعید پڑھائی گئی۔

نماز عید میں پوری دنیا اور خاص طور پر عراق میں امن و امان کے قیام پوری انسانیت میں اتحاد و اتفاق اور دنیا و آخرت کی سعادت کے لیے دعائیں مانگی گئیں نماز عید پڑھنے والوں نے دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خصوصی طور پر دعائیں مانگیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: