سات سالوں میں ’’نیابت میں زیارت‘‘ کے صفحہ کے ذریعے کروڑوں مومنین نے اپنی نیابت میں زیارت پڑھوانے کا شرف حاصل کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک میں سات سال پہلے ’’نیابت میں زیارت‘‘ کے نام سے ایک صفحہ بنایا گیا کہ جس کے ذریعے کروڑوں مومنین نے اپنی نیابت میں کربلا ،کاظمین، سامراء، نجف، سوریا، ایران اور مکہ و مدینہ میں موجود مقدس مقامات کی زیارت پڑھوائی اور گھر بیٹھے بیٹھے اپنے نامہ اعمال میں مقامات مقدسہ کی زیارت کا ثواب درج کروایا۔

یہ صفحہ خاص طور پر دنیا کے ہر کونے میں رہنے والے ان محبانِ اھل بیت علیھم السلام کے لیے بنایا گیا ہے کہ جو کسی وجہ سے زیارت کے لیے نہیں آسکتے اور تجدیدِ عہد یا اپنی حاجات وغیرہ کے لیے ان کے دل میں حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شوق موجود ہے۔ پس جو بھی اپنی طرف سے اور اپنے کسی زندہ یا مرحوم عزیز کی طرف سے نیابت میں زیارت پڑھوانا چاہتا ہے وہ یہاں نام درج کر دے جس کا بھی یہاں نام درج ہو گا اس کی طرف سے حضرت عباس(ع)کے روضہ مبارک کا کوئی خادم زیارت اور دو رکعت نماز پڑھے گا۔

جب نام درج کرنے والے جن افراد کی طرف سے نیابت میں زیارت اور نماز پڑھ لی جاتی ہے انہیں اس بارے میں مطلع کرنے کے لیے مذکورہ صفحہ میں ان کے نام کے ساتھ لکھ دیا جاتا ہے کہ ان کی طرف سے زیارت پڑھی جا چکی ہے۔

اپنی نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لیے آپ درج ذیل لنکس استعمال کر سکتے ہیں:

اردو زبان میں موجود اس صفحہ میں اپنا نام درج کرنے کے لیے اس لنک کو استعمال کریں:

(https://alkafeel.net/zyara/?lang=ur)


عربی زبان میں موجود اس صفحہ میں اپنا نام درج کرنے کے لیے اس لنک کو استعمال کریں:

(https://alkafeel.net/zyara/)

انگلش زبان میں موجود اس صفحہ میں اپنا نام درج کرنے کے لیے اس لنک کو استعمال کریں:

https://alkafeel.net/zyara/?langhttps://alkafeel.net/zyara/?lang=en=en)

فارسی زبان میں موجود اس صفحہ میں اپنا نام درج کرنے کے لیے اس لنک کو استعمال کریں:

(https://alkafeel.net/zyara/?lang=pr)

ترکی زبان میں موجود اس صفحہ میں اپنا نام درج کرنے کے لیے اس لنک کو استعمال کریں:

(https://alkafeel.net/zyara/?lang=tr)


فرینچ زبان میں موجود اس صفحہ میں اپنا نام درج کرنے کے لیے اس لنک کو استعمال کریں:

( https://alkafeel.net/zyara/?lang=fr)

مکہ و مدینہ میں موجود مقامات مقدسہ کی اپنی نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لیے اس لنک کو استعمال کریں:

(https://alkafeel.net/albaqee/)
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: