شھداء کرادہ کے ورثاء کی علامہ صافی(دام عزہ) سے ملاقات....

کرادہ میں دہشت گردوں کے خود کش حملے میں شہید ہونے والے مومنین کے ورثاء نے آج روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسیم زیارت کے بعد انہوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) سے ملاقات کی۔

علامہ صافی نے شھداء کے ورثاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس ہاتھ نے سانحہ کربلا میں جناب علی اصغر(ع) کو شہید کیا اس ہاتھ نے کرادہ میں بھی آپ کے بچوں، جوانوں، خواتین اور بوڑھوں پر دہشت گردانہ حملہ کیا۔

علامہ صافی نے سانحہ کربلا کے واقعات کا ذکر کیا اور شھداء کے ورثاء کو جناب زینب سلام اللہ علیھا اور امام سجاد علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے صبر و تحمل اور ثابت قدم رہنے کی نصیحت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: