محرم الحرام 1438ھ کی پہلی رات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد پہ نصب کیا جانے والا عَلَمْ......

ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم کا چاند نظر آتے ہی محرم الحرام 1438ھ کی پہلی رات میں حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبد پہ سارا سال لہرانے والا سرخ عَلَم اتار کر اس کی جگہ سیاہ عَلَم نصب کر دیا جائے گا۔ اس سال گنبد پہ نصب کرنے کے لئے جو سیاہ عَلَم تیار کیا گیا ہے اس کی لمبائی (3,5)میٹر اورچوڑائی (2,5) میٹر ہے اور اس علم پر خطِ ثلث میں (يا ساقي عطاشا كربلاء) سرخ رنگ میں دونوں طرف لکھا ہوا ہے۔ انتہائی نفیس کپڑے سے بننے والے اس عَلَم کا وزن2,5کلو گرام ہے۔

حضرت عباس علیہ السلام سے منسوب عَلَم مومنین کے لئے شجاعت، ایثار و قربانی اور وفا و جانثاری کی علامت ہے۔ روضہ مبارک میں آنے والے اکثر زائرین روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے علَم کا تبرک حاصل کرنے کی خواہشمند ہوتے ہیں زائرین کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے ہدایہ و نذورات سیکشن کے تحت ایک پورا شعبہ عَلَم اور اس کے لوازمات تیار کرنے کے لئے کھولا گیا ہےاور اس سال پہلی محرم کی رات روضہ مبارک کے گنبد پر نصب کیا جانے والا عَلَم بھی اسی شعبہ نے تیار کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: