ان (عسکری رضاکاروں ) کے علاوہ کوئی ایسا نہیں ہے کہ جن پہ ہم فخر کر سکیں(اعلی دینی قیادت)

آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ العالی) کے خصوصی نمائندے علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے تقریبا سارا دن سامراء سے ملحقہ اگلے مورچوں کے پاس مختلف مقامات پہ تعینات سیکیورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کے ساتھ گزارا ۔

علامہ صافی(دام عزہ) نے عسکری رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ دینی قیادت کے پیغام کو ان تک پہنچایا اور کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ العالی) کہتے ہیں کہ عراق میں داعش کے خلاف بر سر پیکار سیکیورٹی فورسز اور عسکری رضاکاروں کے علاوہ کوئی ایسا نہیں ہے کہ جس پہ ہم فخر کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: