روضہ مبارک امام حسین(ع) کی طرف سے (تراتیل سجادیہ) نامی تیسری سالانہ کتابی نمائش.....

بروز جمعرات (18محرّم الحرام 1438هـ) بمطابق(20اکتوبر2016ء) کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کی طرف سے تیسری سالانہ کتابی نمائش (تراتیل سجادیہ) کا افتتاح کیا گیا کہ جس میں 44 سے زیادہ کتابی اداروں اور ناشرین نے اپنے اپنے سٹال لگائے ہیں۔

مابین الحرمین میں لگائی جانے والی اس نمائش کا افتتاح روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المھدی کربلائی(دام عزہ) نے کیا اس موقع پر افتتاحی تقریب میں عراق کی بہت نامور علمی و ثقافتی شخصیات بھی موجود تھیں۔

واضح رہے یہ نمائش امام سجاد علیہ السلام کے یوم شھادت کے حوالے سے ہر سال لگائی جاتی ہے اس سال یہ نمائش 18 محرم الحرام سے 28 محرم الحرام (20 اکتوبر تا 30 اکتوبر) تک جاری رہے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: