قریۃ البشیر کے قریب عباس عسکری یونٹ کا داعش کو منہ توڑ جواب.....

داعش نے (20اکتوبر2016ء) کواپنی پوری قوت کے ساتھ قریۃ البشیر اور اس سے ملحقہ علاقوں کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں تعینات عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے داعشی دہشت گردوں کی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا اور دسیوں داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کر کے اس پیش قدمی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

داعش نے اس حملے اور پیش قدمی کے دوران بھاری اسلحے کا استعمال کیا اور آگے بڑھنے کی مکمل کوشش کی عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے نا صرف داعش کو پیچھے دھکیل دیا بلکہ داعش کے زیر قبضہ علاقے کے ایک بڑے حصے پہ کنٹرول حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: