عراقی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلاب کا مشترکہ جلوس عزاء امام حسین(ع) کی بارگاہ میں....

بروز ہفتہ (20محرّم الحرام 1438هـ) بمطابق (22اکتوبر2016ء) کو امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہل بیت علیھم السلام کے مصائب پہ پرسہ پیش کرنے کے لیے عراق کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلاب کا مشترکہ ماتمی جلوس کربلا میں برآمد ہوا جس میں دسیوں ہزار طلاب اور اساتذہ نے شرکت کی۔

یہ جلوس عزاء شارع عباس کی ابتداء سے شروع ہوا اور ماتم و نوحہ خوانی کرتے ہوئے حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں پہنچا روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں سانحہ کربلا کا پرسہ پیش کرنے کے بعد یہ جلوس ما بین الحرمین سے ہوتا ہوا امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں داخل ہوا کہ جہاں اس جلوس عزاء کا اختتام ایک مجلس عزاء پہ ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: