ابو الفضل العباس(ع) اسکولز میں 3000 سے زیادہ طلاب و طالبات کا داخلہ.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے ابو الفضل العباس(ع) اسکولز میں 3000 سے زائد طلاب اور طالبات نے نئے دراسی سال میں داخلہ لیا ہے اور ان سکولوں میں مزید طلاب کی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے داخلے کے خواہش مند حضرات کی بڑی تعداد سے معذرت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ابو الفضل العباس(ع) اسکولز میں تعلیم کے اعلی معیار اور بہترین انتظامات کے بناء پہ لوگوں کی بہت بڑی تعداد ان سکولوں میں اپنے بچوں کو داخل کروانا چاہتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: