تصویری رپورٹ: جناب سلیمان محمدی(ع) کے مزار کے خدام امام زمانہ(عج) کو ان کے جد امجد امام حسین علیہ السلام کی شھادت کا پرسہ پیش کررہے ہیں.

مدائن میں واقع جناب سلیمان محمدی(ع) کے مزار کے خدام اور مدائن سے ہی تعلق رکھنے والی ماتمی انجمن موكبُ أنصار السيّدة رقيّة(عليها السلام) کے ارکان نے آج کربلا میں آ کر امام زمانہ(عج) کو ان کے جد امجد سید الشھداء امام حسین علیہ السلام کی شھادت کا پُرسہ پیش کیا۔

جناب سلیمان کے مزار کے خدام نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مجلس عزاء برپا کی جس کے بعد نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہوئے تمام خدام اور عزداروں نے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں حاضری دی اور اہل بیت علیھم السلام کو سانحہ کربلا کا پرسہ پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: