عباس عسکری یونٹ کے جوانوں نے مفلكة الشماليّة کو داعش سے آزاد کروا لیا.....

عباس عسکری یونٹ کے جوان مقدس حرموں کی سیکورٹی افواج (فرقة الإمام علي(ع)، ولواء علي الأكبر(ع) کے ساتھ مل کر موصل کے نواحی شہر تلعفر کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور راستے میں موجود دیہاتوں اور قصبوں کو داعش سے پاک کرتے جا رہے ہیں داعش کی طرف سے شدید مذاحمت کے باوجود مقدس حرموں کی افواج کو ہر جگہ فتح و کامرانی نصیب ہو رہی ہے اور ہر جگہ داعش بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد پیچھے بھاگنے پہ مجبور دکھائی دے رہی ہے۔
آج تلعفر کے قریب واقع مفلكة الشماليّة نامی گاوں کو عباس عسکری یونٹ اور مقدس حرموں کے شیر دل جوانوں نے داعش سے آزاد کروانے کے بعد اس علاقے کو مکمل طور پر کلئیر کر دیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: