روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کی انتظامیہ نے عباس عسکری یونٹ کے تعاون سے امام حسن عسکری کے یوم شھادت پہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

امام حسن عسکری (ع) کے یوم شھادت پہ ہر سال مومنین کی بڑی تعداد سامراء جاتی ہے اور ان کے روضہ مبارک میں حاضری دے کر پرسہ پیش کرتی ہے اور اس سال بھی بروز جمعرات (8ربيع الأوّل 1438هـ) بمطابق(8 دسمبر 2016ء) کو گیارھویں امام کا یوم شھادت منانے کے لیے لاکھوں عزاداروں کی سامراء آمد متوقع ہے جس کے پیشِ نظر روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کی انتظامیہ نے عباس عسکری یونٹ کے تعاون سے امام حسن عسکری(ع) کے یوم شھادت پہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

اور اسی طرح سے مختلف حسینی انجمنوں کی طرف سے زائرین کے لیے بڑے پیمانے پر خدماتی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: