موصل کی طرف عباس عسکری یونٹ کے تیزی سے بڑھتے ہوئے قدم اور تل فارس و تل عبطة کی آزادی....

عباس عسکری یونٹ نے امام علی(ع) برگیڈ اور علی اکبر(ع) برگیڈ کے ساتھ مل کر موصل کے مغربی حصے میں واقع تل فارس اور تل عبطة کے علاقے کو داعش سے آزاد کروا لیا ہے ان علاقوں میں آپریشن کی ابتداء بروز جمعرات 8 ربیع الاول 1438ھ بمطابق 8 دسمبر 2016ء صبح سویرے کی گئی ۔

عباس عسکری یونٹ کے جوان داعش کو ناکوں چنے چباتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھے اور بہت ہی کم مدت میں ان علاقوں پہ قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے اس آپریشن کے دوران داعش کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

عباس عسکری یونٹ، امام علی(ع) برگیڈ اور علی اکبر(ع) برگیڈ نے ان علاقوں پہ قبضہ کر کے داعش کی مرکزی سپلائی لائن کو کاٹ دیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: