رسول اکرم(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کے لیے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں.....

رسول اکرم حضرت محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اور حضرت امام جعفر صادق(علیہ السلام) کے جشن میلاد کو اس سال دونوں حرموں میں (وما ارسلناك الا رحمة للعالمين) کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے اور اس جشن کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے منعقد ہونے والا یہ سالانہ جشن جمعرات 15 ربیع الاول 1438 ھ بمطابق 15 دسمبر 2016 ء سے شروع ہو گا اور اس میں عراق اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے مذہبی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: