گندم کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سرمایہ کاری سیکشن کے تحت کام کرنے والے مجمع الجود برائے زرعی آلات کی طرف سے گزشتہ روز ایک کانفرنس منعقد ہوئی کہ جس میں گندم کی پیداوار میں اضافے کے طریقوں اور اس سلسلہ میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

محکمہ زراعت کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی کہ جنہوں نے اس کانفرنس کے انعقاد پہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا اور زراعت کے شعبہ میں ترقی کے لیے روضہ مبارک کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: