آیت اللہ سید سیستانی(دام ظلہ) کی طرف سے موصل کے آئی پی ڈیز کی امداد اور اہل موصل کی طرف سے اظہارِ تشکر.........

جس طرح سے موسم میں شدت آرہی ہے اسی طرح سے آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دام ظلہ) کی طرف سے موصل کے آئی پی ڈیز کی امداد کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے امدادی کاموں میں بھی تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ مذکورہ کمیٹی موصل کے آئی پی ڈیز کے کیمپوں میں جا کر ہر ہر فرد کو ہر ممکن طریقے سے ضروریات زندگی فراہم کرنے میں سر گرمِ عمل ہے۔

گزشتہ روز بھی مذکورہ کمیٹی کے ارکان نے موصل کے آئی پی ڈیزی کے لیے لگائے گئے تمام عارضی کیمپوں میں جا کر آئی پی ڈیز میں کھانے پینے کی اشیاء اور گرم کپڑے تقسیم کیے اور ان کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے۔

عراق اور خاص طور پر اہل موصل کے لیے آیت اللہ العظمیٰ سید سیستانی(دام ظلہ) کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں اور خدمات کو آئی پی ڈیز نے ناقابلِ فراموش قرار دیا بہت سے اائی پی ڈیز کا کہنا تھا کہ ان مشکل ترین حالات میں سید سیستانی (دام ظلہ) کا ہمیں ہر وقت یاد رکھنا اور ہمیں ہر ممکن ضروریات زندگی فراہم کرنا ان کے اخلاص اور اعلیٰ ترین اخلاق کی علامت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: