عباس عسکری یونٹ مغربی موصل  میں جاری آپریشن کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر سرپرستی قائم ہونے والے عباس عسکری یونٹ نے موصل کو داعش سے آزاد کروانے کے لیے جاری آپریشن میں اعلیٰ ترین کارکردگی دکھاتے ہوئے آپریشن کے پہلے مرحلے کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے اور دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

عباس عسکری یونٹ نے چند دیگر عسکری رضا کار تنظیموں کے ساتھ مل کر موصل کے مغربی حصے میں موجود 300 مربع کلومیٹر رقبہ کو آپریشن کے پہلے مرحلے میں داعش سے آزاد کروایا اور اس علاقے میں واقع دسیوں قصبوں اور دیہاتوں کو داعش سے پاک کر کے وہاں کے رہنے والوں کو واپس لایا اور ان کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے۔

موصل آپریشن کے دوسرے مرحلے میں عباس عسکری یونٹ تلعفر شہر کے مرکز میں داخل ہو گا اور باڈر تک کے علاقوں کو داعش سے خالی کرے گا۔

واضح رہے پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی عباس عسکری یونٹ کا توپ خانہ برگیڈ، ایس ایس جی، فضائیہ اور مقدس مقامات کی عسکری قوت بھی عباس عسکری یونٹ کی بری فوج کے ہمراہ رہے گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: