قرآن و اہل بیت (ع) کی تعلیمات کی روشنی میں قرآنی مقالہ لکھنے کے لیے جاری کورس کا اختتام......

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مرکز علوم قرآن و تفسیر کی طرف سے نہج الثقلین یعنی قرآن و اہل بیت علیھم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں قرآنی بحث و مقالہ لکھنے کے طریقوں سے آگاہی کے لیے ایک کورس کا اہتمام کیا گیا کہ جس میں اس حوالے سے دلچسپی رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گزشتہ روز اس کورس کے آخری لیکچر کے ساتھ ہی یہ کورس پایہ تکمیل تک پہنچ گیا کورس کے اختتام کے موقع پہ ایک خصوصی تقریب بھی منعقد ہوئی کہ جس میں کورس کے شرکاء کے درمیان سندیں تقسیم کی گئیں۔

واضح رہے مرکز قرآن و تفسیر کی طرف سے اس سے پہلے بھی اسی طرح کا ایک کورس کروایا گیا تھا جس کی افادیت اور مقبولیت کو دیکھتے ہوئے دوبارہ سے کورس کا اہتمام کیا گیا کہ جسے پہلے سے کہیں زیادہ پذیرائی ملی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: