برازیلی سفیر حضرت عباس(ع) کی بارگاہ میں.....

عراق میں تعینات برازیل کے سفیر (السير ميغيل دي ماغالهايز) نے بروز بدھ (24جمادى الأولى 1438هـ) بمطابق(22فروری 2017ء) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری دی اور روضہ مبارک کے مختلف سیکشنوں کا دورہ کیا اور روضہ مبارک کے منصوبوں کو انتہائی عمدہ اور قابل فخر قرار دیا۔

برازیلی سفیر نے الکفیل میوزیم، تعمیر نو و توسیع کے منصوبہ، ٹیلی کیمینیکیشن کے شعبہ اور نگرانی کے کیمروں سے متصلہ کنٹرول روم وغیرہ کا دورہ کیا اس دورہ کے دوران سفیر کو روضہ مبارک کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

حرم کے مسئولین سے ملاقات کے دوران سفیر نے دو طرفہ تعاون اور حرم کے مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: