کوئی بھی چیزقرآنی علوم سے افضل و اشرف نہیں ہے(علامہ صافی)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن انسٹیٹیوٹ کی طرف سے حفظ قرآن کے مقابلے کی افتتاحی تقریب سے روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی(دام عزہ) نے کہا ہے کہ کوئی بھی چیزقرآنی علوم سے افضل و اشرف نہیں ہے جو شخص بھی قرآن کے ساتھ وقت گزارتا ہے حقیقت میں وہ اپنی آخرت کے ساتھ وقت گزارتا ہے اور وہ اپنی ذات کے لیے جنت کو پسند کرتا ہے اور اسی کے لیے کام کرتا ہے اسی عمل کی بدولت وہ اپنے آپ کو آگ سے بچاتا ہے اور خود کو اس سے دور کرتا ہے ایسے شخص کے لیے فضائل و اخلاق حمیدہ کی بنیاد پراپنے آپ کی تربیت کرنا آسان ہوتا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے بہت سے کام کیے ہیں کہ جن میں سے ایک قرآن انسٹی ٹیوٹ کی تاسیس بھی ہے اور قرآن مجید کے لیے کام کرنا نبی کریم(ص) کی وصیت پہ عمل کرنا ہے کیونکہ نبی کریم(ص) نے اس دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے جن دو گراں قدر چیزوں سے تمسک کا حکم دیا ہے ان میں سے ایک قرآن مجید بھی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: